اجتماعی حفظان صحت قومی ترقی کے اہم ترین اشاریوں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک ایسا اشاریہ ہے جو نہ صرف عوام کے معیار زندگی کا تعین کرتا ہے بلکہ سماجی انصاف قائم کرنے اور عوام کو خدمات فراہم کرنے میں حکومتوں کی کارکردگی کی بھی عکاس کرتا ہے۔ ایران میں حفظان صحت اور میڈیکل کے شعبے کی موجودہ حالت اور اسلامی انقلاب سے قبل کی صورتحال سے اس کا موازنہ یہ بتاتا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران نہ صرف حفظان صحت اور میڈیکل کے اشاریوں کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوا ہے بلکہ اس نے تاریخ کی سخت ترین پابندیوں کے دوران حفظان صحت اور علاج معالجے کے شعبے میں انصاف اور خود انحصاری کا ایک مؤثر نمونہ بھی پیش کیا ہے۔ یہ ایک قابل ذکر تبدیلی ہے جسے مغرب کے دعوؤں کے برخلاف ٹھوس اعداد و شمار سے بھی ثابت کیا جا سکتا ہے۔
8 فروری 2026
ہماری خواتین نے، فکری و تحقیقاتی مراکز میں جو کچھ حاصل کیا ہے وہ یقیناً تاریخ میں بے نظیر ہے۔ کسی بھی دور میں ایران میں اتنی خاتون سائنسداں اور مفکر نہیں رہی ہیں۔ امام خامنہ ای 3 دسمبر 2025
7 فروری 2026
جب تک خدیجہ کبریٰ، فاطمہ زہرا اور زینب کبریٰ (کی مانند) آفتاب درخشاں (آسمان ہستی پر) چمک اور دمک رہے ہیں، تب تک خواتین مخالف قدیم و جدید حربے ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔ ہماری ہزاروں کربلائی خواتین نے نہ صرف ظاہری ظلم و ستم کی سیاہ لکیروں کو درہم برہم کردیا ہے بلکہ خواتین پر کیے جانے والے ماڈرن مظالم کو ذلیل و رسوا اور بے آبرو کرکے رکھ دیا ہے اور بتا دیا ہے کہ خواتین کی الہی عظمت و کرامت عورت کے حقوق میں وہ عظیم ترین حق ہے، جس سے ماڈرن دنیا ہرگز آشنا نہیں ہے اور اب اس سے آشنائی کا وقت آچکا ہے۔ امام خامنہ ای 6 مارچ 2013
9 فروری 2025
برسوں سے مغربی دنیا نے مسلمان عورت کی ایک ایسی شبیہ پیش کی ہے جو مغربی حکومتوں کے نظریاتی اور جیو پولیٹکل اہداف کے تناظر میں رہی ہے۔ اس شبیہ کے تحت مسلمان خاتون کو ایک لاچار، مظلوم اور عدم تشخص والی عورت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جو مردانہ نظام کے زندان میں اور مذہبی عقائد کی بیڑیوں میں محبوس ہے۔ یہ تصویر تحریف شدہ تصویر ہے جس کا پرچار دخالت پسندانہ پالیسیوں کا جواز پیش کرنے کے لیے کیا جاتا تھا تاکہ مسلم معاشروں میں عورت کی افادیت و کارکردگي کا انکار کیا جا سکے۔
26 جنوری 2025
اسلام نے حقیقی معنیٰ میں خواتین کا بہت زیادہ احترام کیا ہے۔ اگر اسلام نے گھر کے اندر ماں کے کردار اور ماں کے احترام پر زور دیا ہے یا گھر کے دائرے میں رہ کر ایک خاتون کے گھریلو کردار، اثرات، حقوق و فرائض اور حد بندیوں پر تاکید ہے تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ اسلام عورت کو سماجی مسائل میں شرکت، سماجی جدوجہد میں حصہ لینے اور عوامی سرگرمیوں سے منع کرتا ہے۔ اس کو ایک اچھی ماں اور اچھی بیوی بھی ہونا چاہیے اور سماجی امور میں بھی شرکت کرنا چاہیے۔ حضرت جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اسی طرح کی سماجی شخصیت کا مظہر ہیں، زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا میں مختلف پہلوؤں کا اکٹھا ہونا ایک اور نمونہ ہے۔ امام خامنہ ای 27 جولائی 2005
22 دسمبر 2024
فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا بچپن آئيڈیل ہے، ان کی نوجوانی آئيڈیل ہے، ان کی شادی آئيڈیل ہے، ان کی زندگي کی سیرت آئيڈیل ہے، یہ سب برترین نمونہ ہائے عمل ہیں جو مسلمان خاتون کی بالاترین حد کو نمایاں کرتے ہیں۔
17 دسمبر 2024
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے منگل 17 دسمبر 2024 کو مختلف شعبوں سے وابستہ ملک کی ہزاروں خواتین سے ملاقات کی۔
17 دسمبر 2024
روحانی مسائل کے میدان میں خواتین، ترقیوں کی طرف انسان کے روحانی سفر میں پیش قدم رہنے والوں میں ہیں۔ اسلام میں عورت کی بیعت، عورت کی مالکیت اور بنیادی سیاسی و سماجی میدانوں میں عورت کی موجودگی پوری طرح مستحکم ہے۔ گھرانے کے اندر اسلامی نقطۂ نظر سے مرد کا فریضہ ہے کہ وہ ایک پھول کی طرح عورت کی دیکھ بھال کرے۔ امام خامنہ ای 24 اگست 2000
1 دسمبر 2024
آج اس بات کی ضرورت ہے کہ کرنسی کے بارے میں دینی تعلیمی مرکز اپنی رائے دے۔ پیسوں، مالی اور معاشی مسائل کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں رائے دے۔ کرپٹو کرنسی کے بارے میں رائے دے۔
20 نومبر 2024
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 20 نومبر 2024 کی صبح خواتین کے اعلیٰ دینی تعلیمی مرکز جامعۃ الزہراء کی چنندہ معلمات اور طالبات سے ملاقات کی۔
20 نومبر 2024
خواتین کے اعلیٰ دینی تعلیمی مرکز جامعۃ الزہراء کی چنندہ معلمات اور طالبات نے بدھ 20 نومبر 2024 کی صبح رہبر انقلاب سے ملاقات کی۔
20 نومبر 2024
ہم اپنے ملک میں دیکھ رہے ہیں کہ عورتوں کے سلسلے میں کام کرنے والی بعض خواتین اور بعض مردوں کی یہ کوشش ہے کہ عورتوں سے متعلق عالمی کنوینشنوں کے ساتھ ہم آہنگی کی خاطر اسلامی احکام سے عبور کرنے کا کھیل کھیلیں اور ان میں کمی بیشی کریں، یہ غلط ہے۔ امام خامنہ ای 4 جولائی 2007
17 ستمبر 2024