آپ نے اگر مجاہدت کی تو اللہ کی طاقت آپ کی پشتپناہ بن جائے گی، وہ لشکر جس کا کوئي پشتپناہ نہ ہو، کچھ نہیں کرسکتا، جس لشکر کی پشتپناہی ہوتی ہے، جس کے پاس احتیاطی فورس ہے، بڑی تعداد میں فورسز کا ذخیرہ ہے، وہ ہر کام کرسکتا ہے۔ خدا کی طاقت ان ہی کی پشتپناہ بنتی ہے جو میدان میں اتر پڑتے ہیں، قدم بڑھاتے ہیں۔ کوشش کرتے ہیں خود کو ہر کام کے لیے تیار کر لیں، یہ لوگ الہی قوت پر بھروسہ کرتے ہیں۔ یہ اس لیے ہے کہ اللہ، اہلِ ایمان کا سرپرست ہے اور جو کافر ہیں ان کا کوئی سرپرست اور کارساز نہیں ہے۔ (سورۂ محمد آیت 11) یہ قرآن کی آیت ہے۔ خدا تمھارا مولا و سرپرست ہے، تمھار مولا وہ ہے جس کے اقتدار و اختیار میں تمام عالم وجود ہے۔ یہ تمھارا مولا ہے اور کافروں کا کوئي مولا نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 23 مئی 2016
29 دسمبر 2025
انسان کا مرد یا عورت ہونا ایک ثانوی مسئلہ ہے، ایک عارضی بات ہے جو صرف زندگی کے امور میں معنی و مفہوم پیدا کرتی ہے اور انسانی کمال و ارتقا کے اصل سفر میں اس سے کوئی اثر نہیں پڑتا۔ ہم نے انقلاب کی جدوجہد کے دوران بھی اور انقلاب کی کامیابی کے زمانے میں بھی آزمایا ہے، وہ مرد جن کی بیویوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا، وہ جدوجہد کے دوران بھی ثابت قدم رہے اور انقلاب کے بعد بھی صحیح راہ پر آگے بڑھتے رہے۔ البتہ اس کے برخلاف بھی دیکھا گيا۔ بہت سی خواتین ہیں جو اپنے شوہروں کو لائق بہشت بنا دیتی ہیں، اور بہت سی ایسی خواتین بھی ہیں جو اپنے شوہروں کو جہنم میں جھونک دیتی ہیں۔ البتہ مرد بھی بالکل اسی طرح کا کردار ادا کرتے ہیں۔ امام خامنہ ای 4 جنوری 2012
16 فروری 2025