اے میرے معبود! اور مجھے اپنی عزت کے بہت خوبصورت اور مسرت بخش نور تک پہنچا دے تا کہ میں تیری معرفت حاصل کروں اور تیرے علاوہ سب سے روگرداں ہوجاؤں اور تجھ سے خائف اور خبردار رہوں۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
19 فروری 2025
اے میرے معبود! تجھ سے سوال کرتا ہوں، اور تیری بارگاہ میں آہ و زاری کرتا ہوں اور تیری طرف راغب و مشتاق ہوں اور تجھ سے التجا کرتا ہوں کہ درود بھیج محمد اور آل محمد پر اور مجھے ان لوگوں میں سے قرار دے جو لگاتار تیرا ذکر کرتے اور تجھے یاد رکھتے ہیں اور تیرا عہد نہیں توڑتے اور تیرے شکر سے غافل نہیں ہوتے اور جو تیرے فرمان کو سبک اور بےوقعت نہیں سمجھتے۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
18 فروری 2025
اے میرے معبود! مخلوقات سے جدائی (اور ان سے تیرے بغیر دوسروں سے امید منقطع کرنے) میں مجھے ایسا کمال عطا فرما کہ میں مکمل طور پر تجھ تک پہنچ سکوں اور ہمارے دلوں کی بصارتوں کو تیری طرف متوجہ رہنے کے نور سے روشنی عطا کرتے رہنا، یہاں تک کہ دل کی آنکھیں نور کے پردوں کو پار کرلیں اور عظمت کے سرچشموں سے جا ملیں اور ہماری روحیں تیرے مقام قدس کی بلندیوں سے آویزاں ہو جائیں۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
17 فروری 2025
اے میرے معبود! میں تیرا کمزور اور گنہگار بندہ اور تیری درگاہ میں پلٹ آنے اور توبہ کرنے والا غلام ہوں، مجھے ایسے لوگوں کے زمرے میں قرار نہ دے جن سے تو نے منہ موڑا ہے، اور نہ ہی ان لوگوں کے زمرے میں، جنھیں ان کی خطاؤں نے تیرے عفو کی طرف توجہ دینے سے غافل رکھا ہے۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
16 فروری 2025
اے میرے معبود! اپنے ذکر کی محبت و شیفتگی مسلسل مجھے الہام کرتا رہ، میری ہمت کو تیرے ناموں کی کامیابی کی نسیم اور تیرے ہاں مرتبۂ قدس میں قرار دے۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
15 فروری 2025
اے میرے معبود! بےشک جو تیرے واسطے سے پہچانا گیا وہ گمنام نہیں رہتا اور جو تیری پناہ میں آیا وہ بے یار و مددگار نہیں رہتا اور جس کی طرف تو نے رخ کیا وہ غلام نہیں بنتا۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
13 فروری 2025
اے میرے معبود! مجھے ایسا دل عطا کر جس کا اشتیاق اسے تیرے قریب کر لے اور ایسی زبان عطا کر جس کی سچائی تیری جانب اوپر کو لائی جائے اور ایسی نگاہ عطا کر جس کی حقانیت اسے تیرے دائرہ قرب میں داخل کرے۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
12 فروری 2025
اے وہ قریب جو فریب خوردہ فرد سے دوری اختیار نہیں کرتا اور اے وہ سخی جو اس کے اجر کی امید رکھنے والے کو عطا کرنے میں کمی نہیں کرتا۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
11 فروری 2025
اے میرے معبود! میں کیونکر تیری بارگاہ سے مایوس ہوکر خالی ہاتھ پلٹوں گا حالانکہ تیری جود و سخا پر میرا حسن ظنّ یہ تھا کہ تو مجھے نجات دے کر اور مجھ پر رحم کرکے پلٹائے گا۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
10 فروری 2025
میرے معبود! اگر تو میری خواری چاہتا تو میری رہنمائی نہ فرماتا اور اگر میری رسوائی کا خواہاں ہوتا تو میری حفاظت نہ کرتا۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
9 فروری 2025
میرے معبود! تیرے حضور میری عذر خواہی اس شخص کی طرح ہے جو قبول عذر سے بے نیاز نہیں پس میرا عذر قبول فرما اے سب سے زیادہ کرم کرنے والے کہ جس کے سامنے گنہگار عذر خواہی کرتے ہیں۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
8 فروری 2025
اے میرے معبود! مجھے اپنے دیدار سے سرور عطا فرما اس دن جب تو اپنے بندوں کے درمیان فیصلے کرے گا۔ (مناجات شعبانیہ کا ایک فقرہ)
7 فروری 2025