رہبر انقلاب کے نمائندوں نے، جو شہید نصر اللہ اور شہید صفی الدین کے جلوس جنازہ میں شرکت کے لیے لبنان پہنچے تھے، آج دوپہر کو صور شہر کے علاقے دیر قانون النہر میں شجاع اور فداکار مجاہد شہید سید ہاشم صفی الدین کے جسد اطہر کے جلوس جنازہ اور تدفین کے پروگرام میں شرکت کی۔
24 فروری 2025
بیروت میں گزشتہ روز شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ میں کثیر تعداد میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ویب سائٹ khamenei.ir بھی اس پروگرام کی کوریج کے لیے موجود تھی۔ اس پروگرام کی تصویری رپورٹ ملاحظہ فرمائيے۔
24 فروری 2025
جناب سید ہاشم صفی الدین رضوان اللہ علیہ کا نیک نام اور نورانی چہرہ بھی اس خطے کی تاریخ کا ایک درخشاں ستارہ ہے۔ وہ لبنان میں مزاحمت کی قیادت کے قریبی مددگار اور اٹوٹ حصہ تھے۔ شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب کے پیغام کا ایک حصہ 21 فروری 2025
24 فروری 2025
سید حسن نصر اللہ کی روح اور ان کی راہ ہر دن پہلے سے زیادہ سرفراز ہو کر جلوہ نما ہوگی اور اس راستے پر چلنے والوں کی رہنمائي کرتی رہے گی۔
23 فروری 2025
مجاہد کبیر اور خطے میں مزاحمت کے ممتاز رہنما حضرت سید حسن نصر اللہ اعلی اللہ مقامہ، اس وقت عزت کی اوج پر ہیں۔ ان کا پاکیزہ جسم، جہاد فی سبیل اللہ کی سرزمین پر سپرد خاک کیا جائے گا لیکن ان شاء اللہ ان کی روح اور ان کی راہ ہر دن پہلے سے زیادہ سرفراز ہو کر جلوہ نما ہوگی اور اس راستے پر چلنے والوں کی رہنمائي کرتی رہے گي۔ شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب کے پیغام کا ایک حصہ 21 فروری 2025
23 فروری 2025
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای کی نمائندگي میں ایک چار رکنی وفد شہید نصر اللہ اور شہید صفی الدین کے جلوس جنازہ کے پروگرام میں شرکت کے لیے بیروت پہنچا ہے۔
23 فروری 2025
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر مزاحمتی محاذ کے جوانوں کے نام ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام حسب ذیل ہے:
24 اکتوبر 2024