رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن حسینیۂ امام خمینی میں قرآن مجید سے انس کی ایک محفل سے خطاب کرتے ہوئے، جس میں ملک کے بعض ممتاز قاریوں، حافظوں اور قرآن کے بڑے اساتذہ نے شرکت کی، انسان کی انفرادی اور سماجی زندگي میں قرآن مجید کی علاج بخش تعلیمات کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ قرآنی معاشرے کو اس طرح سے کام کرنا چاہیےکہ اللہ کی کتاب کے معنوی چشمے تمام انسانوں کے دلوں، افکار اور اعمال میں جاری ہو جائيں۔
2 مارچ 2025
اگر قرآن کی تلاوت صحیح طریقے سے کی جائے اور سنی جائے تو تمام بیماریاں دور ہو جائيں گي۔ قرآن ہمیں علاج بھی بتاتا ہے، اگر ہم صحیح طریقے سے توجہ دیں تو وہ ہمیں علاج بھی بتاتا ہے اور راستہ بھی دکھاتا ہے اور ہمارے اندر جذبہ بھی پیدا کرتا ہے۔
2 مارچ 2025
ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن رہبر انقلاب کی موجودگي میں حسینیۂ امام خمینی میں قرآن مجید سے انس کی ایک محفل کا انعقاد ہوا جس میں ملک کے بعض ممتاز قاریوں، حافظوں اور قرآن کے نمایاں اساتذہ نے شرکت کی۔
2 مارچ 2025
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی شام ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن اور قرآن مجید سے انس کی نورانی محفل میں جو ملک کے کچھ ممتاز قاریوں، قرآن کے اساتذہ اور قرآن کے سلسلے میں کام کرنے والے افراد کی شرکت سے منعقد ہوئي، قرآنی مفاہیم و مضامین کو سامعین تک منتقل کرنے اور ان پر اثر ڈالنے کے لیے قرآن کی تلاوت کی محفلوں میں آيتوں کے ترجمے اور تفسیر کو پیش کیے جانے پر زور دیا اور قرآن کے ماہرین اور قرآن کے سلسلے میں کام کرنے والوں کو اس اہم مسئلے کی مختلف راہیں تلاش کرنے کے لیے کوشش کرنے کی سفارش کی۔
23 مارچ 2023
16 اپریل 2021
رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ پہلی رمضان المبارک 14 اپریل 2021 کو مصلائے تہران میں منعقد ہونے والی محفل قرآنی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے، تلاوت و تفسیر قرآن اور قرآنی ہدایت کے موضوعات پر بصیرت افروز نکات بیان فرمائے۔ آپ نے کورونا وائرس کی وبا، بیماروں کے علاج، رضاکارانہ تعاون اور ایٹمی ڈیل کے سلسلے میں ایران کے موقف جیسے موضوعات پر بھی گفتگو کی (1)۔ رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے؛
14 اپریل 2021
بہار قرآن اور موسمِ ضیافت الٰہی ماہ مبارک رمضان کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی میزبانی میں ایک محفلِ قرآنی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ نشست تہران کے مصلائے امام خمینی میں منعقد ہوئی اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اسے حسینیہ امام خمینی (رہ) سے متصل کیا يگا۔ روحانیت سے لبریز اس قرآنی محفل میں ایرانِ اسلامی کے معروف قُرّائے کرام نے اپنی روح پرور تلاوتِ قرآن کے ذریعے سامعین و ناظرین کو فیضیاب کیا۔
25 اپریل 2020