امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شب ولادت با سعادت کی مناسبت سے فارسی زبان و ادب کے بعض شاعروں اور اساتذہ نے سنیچر 15 مارچ 2025 کی رات رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے مغرب و عشاء کی نماز رہبر انقلاب کی امامت میں ادا کی گئي۔
15 مارچ 2025
ہندوستانی شاعر کا کلام سننے کے بعد رہبر انقلاب کا تبصرہ: اہم یہ ہے کہ جس کی مادری زبان فارسی نہیں ہے، وہ اتنی صاف ستھری فارسی میں شعر کہے۔ فارسی میں بات کرنا ایک بات ہے اور فارسی میں شعر کہنا دوسری بات ہے۔
15 مارچ 2025
رہبر انقلاب کے اس جملے پر قہقہے بلند ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر صفوی بھی ہنستے ہوئے کہتی ہیں جی ہاں، آپ نے بالکل بجا فرمایا۔ اس کے ساتھ ہی وہ تالیاں بجانے لگتی ہیں اور حاضرین بھی ان کا ساتھ دیتے ہیں۔
3 اپریل 2024
نواسہ رسول امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے، فارسی کے اساتذہ اور شعراء نے بڑے پر لطف اور بے تکلفانہ ماحول میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی اور بعض شعرا و شاعرات نے اپنا کلام پیش کیا۔ 5 اپریل 2023 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فارسی شعر و ادب کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا اور کچھ نکات پر تاکید کی۔ (1) رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے:
5 اپریل 2023