تمام انبیاء نے؛ پہلے نبی سے لے کر نبی مکرم و خاتم الانبیاء تک، اپنا ہدف و مقصد تعلیم اور نفس کا تزکیہ قرار دیا ہے۔ (یہ پیغمبر) اور ان کو پاکیزہ بناتا ہے اور ان کو کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے۔ (سورۂ جمعہ، آیت 2) تمام عبادتیں اور شرعی فرائض جن کی ادائیگی کا ہم کو حکم ہوا ہے در حقیقت اسی تزکیے یا اسی تربیت کے وسائل ہیں اور اس لیے ہیں کہ ہم کامل ہوجائیں۔ امام خامنہ ای 2 جنوری 1998
14 اپریل 2025
اسلامی پہچان یہ ہے کہ عورت اپنی نسوانی خصوصیات اور پہچان کو باقی رکھتے ہوئے ترقی کے میدان میں آگے بڑھے۔ یعنی اپنی زنانہ پاکیزگی و تابندگی کی حفاظت و پاسبانی کرتے ہوئے معنوی اقدار و معیارات کے میدان میں پیش قدمی کرے، سیاسی اور معاشرتی مسائل میں بھی صبر و ثبات و استقامت دکھائے، دشمن اور دشمن کی راہ و روش کی شناخت میں روز بروز اضافہ کرے اور گھر کے اندر سکون و اطمینان کا ماحول پیدا کرنے میں ارتقا سے کام لے۔ امام خامنہ ای 20 ستمبر 2000
2 مارچ 2025