ہر نعمت کے لیے شکر ضروری ہے۔ نعمت کا شکر یہ ہے کہ انسان نعمت کو سمجھے اور اسے پہچانے اور اس کا جو تقاضا ہے، اسی کے مطابق کام کرے، اس سے فائدہ اٹھائے۔ یہ سمجھے کہ یہ نعمت، خدا کی جانب سے ہے اور اسے خدا کی راہ میں استعمال کرنا چاہیے۔ رجب کا مہینہ ان ہی نعمتوں میں سے ایک ہے۔ اس کے بعد شعبان المعظم کا مہینہ ہے اور وہ بھی ایک دوسری نعمت ہے اور یہ دونوں مہینے اہل توحید اور عرفاء کی نظر میں رمضان المبارک کے مہینے کی تمہید ہیں ... ماہ رجب کی قدر و قیمت کو سمجھیے، اس مہینے میں پروردگار عالم سے زیادہ سے زیادہ توسل کیجیے، یاد خدا میں رہیے اور خدا کے لیے کام کیجیے۔ امام خامنہ ای 26 اپریل 2015
28 جنوری 2026
شہداء ہم سے کہتے ہیں: اور اپنے ان پسماندگان کے بارے میں بھی، جو ابھی ان کے پاس نہیں پہنچے ہیں، خوش اور مطمئن ہیں کہ انھیں کوئی خوف نہیں ہے اور نہ کوئی حزن و ملال ہے۔ (سورۂ آل عمران، آیت نمبر 170) یہ راستہ، وہ راستہ ہے جس میں کوئي خوف اور رنج وغم نہیں ہے، ڈر اور ہراس نہیں ہے، یہ خدا کی راہ ہے، اس راہ میں ثابت قدم رہنا چاہیے، اس راہ پر پوری طاقت کے ساتھ قدم آگے بڑھانا چاہیے، اس راہ میں دشمن کے وسوسوں سے پیروں میں لغزش نہ آئے۔ ایرانی قوم کو چاہیے کہ شہیدوں کا پیغام سننے کے بعد اپنا اتحاد، اپنی یکجہتی، اپنا جذبہ اور اپنی کوشش اور زیادہ بڑھا دے۔ شہیدوں کا پیغام ہمارے لیے یہ ہے۔ امام خامنہ ای 21 نومبر 2021
10 نومبر 2025
شہدا کا نام، حیات اور بقا کا متقاضی ہے۔ یعنی راہ خدا میں قربانی کی خاصیت اور پہچان یہ ہے کہ شہید کا نام دنیا میں جاوداں رہتا ہے: تو جو جھاگ ہے وہ تو رائیگاں چلا جاتا ہے اور جو چیز (پانی اور دھات) لوگوں کو فائدہ پہنچاتی ہے وہ زمین میں باقی رہ جاتی ہے۔ (سورۂ رعد، آیت 17) شہادت کا خاصہ اور راہ خدا میں قربانی کی خاصیت اور پہچان یہ ہے کہ قدرتی طور پر شہید باقی اور جاوداں ہوجاتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اگر مخالف اسباب و عوامل میدان میں اتر آئیں تو وہ مؤثر نہیں ہوتے۔ کیوں نہیں، بہت سے دوسرے گرانقدر اقدار کی طرح جن کی مخالف چیزیں میدان میں آ گئيں اور اقدار کے حامیوں نے کما حقہ دفاع نہیں کیا تو باطل نے حق پر غلبہ حاصل کر لیا۔ امام خامنہ ای 27 ستمبر 2023
3 نومبر 2025