اگر کسی ملک کے پاس ڈیٹرنس کے ہتھیار نہ ہوں تو وہ دشمنوں کے پیروں تلے روند دیا جاتا ہے۔ ڈیٹرنس کے ہتھیار ہماری قوم کی سب سے اہم ضرورتوں میں سے ایک ہیں۔
18 فروری 2026
حالیہ ہفتوں میں امریکا کے مختلف عہدیداروں نے مختلف طریقوں سے ایران کے خلاف طرح طرح کی دھمکیاں دینے کی کوشش کی ہے۔ ان دھمکیوں کے جواب میں، اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے فیصلہ کن رد عمل کے علاوہ، مغربی ایشیا کے خطے میں بھی ایران کی حمایت میں ایک وسیع لہر بلند ہو گئی ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم، بحرین کے ممتاز عالم آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم، عراق کی حزب اللہ بریگیڈ وغیرہ جیسی شخصیات اور گروہوں نے ٹھوس اور فیصلہ کن انداز میں ایران اور رہبر انقلاب کے خلاف کسی بھی دھمکی کے مقابلے میں اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ حمایت کی یہ لہر ایران اور اس کے اطراف کے علاقے میں ایک گہرے اسٹریٹجیک رشتے کے استحکام کی نشاندہی کرتی ہے۔
31 جنوری 2026
ایسا کوئی زمانہ فرض نہیں کیا جاسکتا کہ (جس میں خطرہ نہ ہو) لہذا مقابلے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا ضروری ہے۔ یہ (قرآن کا) حکم ہے: (اے مسلمانو!) تم جس قدر استطاعت رکھتے ہو ان (کفار) کے لیے قوت و طاقت اور بندھے ہوئے گھوڑے تیار رکھو تاکہ تم اس (جنگی تیاری) سے خدا کے دشمن اور اپنے دشمن کو اور ان کھلے دشمنوں کے علاوہ دوسرے لوگوں (منافقوں) کو خوفزدہ کر سکو۔ (سورۂ انفال، آیت 60) خود کو تیار و آمادہ رکھیے، کتنا؟ جس قدر بھی آپ سے ممکن ہے، جتنا بھی آپ کے اندر قوت و توانایی ہے۔ یہ آمادگی خطرے سے محفوظ رکھتی ہے۔ امام خامنہ ای 16 اپریل 2023
21 جولائی 2025