جب نماز، اپنے آداب کے ساتھ پڑھی جاتی ہے تو دل کو پرسکون، عزم کو مستحکم، ایمان کو عمیق اور امید کو زندہ کر دیتی ہے۔رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نماز کی بتیسویں قومی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں، دنیا و آخرت میں انسان کی زندگي میں اس روحانی اور حیات بخش فریضے کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نماز کی ترویج و تعلیم، دین کی تبلیغ کرنے والے اداروں، افراد اور دیندار لوگوں کی یقینی ذمہ داری ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
9 اکتوبر 2025