تقوائے الہی کو اپنا شعار بنا لو! لیکن تقوائے الہی اور خشیت خدا کا دکھاوا نہ کرو، ایسا نہ ہو کہ دل غافل ہو۔
19 فروری 2026
دعائے مکارم اخلاق میں ایک جملہ ہے جس میں ہم خداوند متعال سے التجا کرتے ہیں کہ "پروردگار! مجھے صالحین کے زیور سے مزین کر دے اور پرہیزگاروں کے لباس سے آراستہ کردے۔" تو یہ پرہیزگاروں کا لباس کیا ہے؟ اس وقت یہ دلچسپ شرح دیکھنے کو ملتی ہے: پرہیزگاروں کا لباس، عدل و انصاف قائم کرنا ہے، اور غصے کو پی جانا ہے، آپس میں آگ بھڑکانے، اِدھر کی اُدھر لگانے، اِن کو اُن کا دشمن بنانے اور اِن کے اُن کے راز برملا کرنے کے بجائے آپس میں اصلاح کریں، مومن بھائیوں کے درمیان، برادران اسلامی کے درمیان مصالحت اور اخوت پیدا کریں، یہ سب تقویٰ ہے۔ امام خامنہ ای 18 اگست 2010
21 مئی 2025