دعا مستجاب ہونے کی شرطوں میں سے ایک یہ ہے کہ دعا پوری توجہ کے ساتھ کی جائے، بعض اوقات صرف زبانی طور پر کچھ جملے لبوں سے جاری ہوجاتے ہیں، دس سال تک انسان اس طرح سے دعا کرتا رہتا ہے اور بالکل مستجاب نہیں ہوتی، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ دعا کی مقبولیت کی شرطوں میں ایک یہ ہے جیسا کہ (معصوم نے) فرمایا ہے: خداوند متعال اس شخص کی دعا قبول نہیں کرتا جس کا دل غافل ہو۔ خدا کے سامنےگڑگڑانا چاہیے، پوری سنجیدگی کے ساتھ اس سے مانگنا اور التجا کرنا چاہیے۔ اس صورت میں یقیناً خدائے متعال دعاؤں کو شرف قبولیت عطا کرے گا۔ امام خامنہ ای 17 فروری 1995
9 جولائی 2025
اس مقصد کے لئے کہ انسان جب ماہ رمضان میں وارد ہو تو کھلی آنکھوں کے ساتھ وارد ہو، غافل نہ رہے، بلکہ ہمارے اور آپ کے اندر اس کی آمادگی پیدا ہو جائے، رجب اور شعبان کے ان مہینوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ رجب زیادہ سے زیادہ نمازوں کا مہینہ ہے، شعبان زیادہ سے زیادہ دعاؤں اور روزے کا مہینہ ہے۔ امام خامنہ ای 4 اکتوبر 2004
21 فروری 2022