آپ نے اظہار عقیدت کے پروگراموں کی تفصیل کے دوران اچھی باتیں پیش کیں...کتاب کے لئے کوئی پڑھنے والاہونا، جس فلم کے لئے کوئی دیکھنے والا ہونا چاہئے، اس کے لئے کوشش کی ضرورت ہے؛ یعنی اگر آپ اپنے کام کو ہوشیاری سےانجام نہ دیں، اس کی پیروی نہ کریں، کام کے مختلف زاویوں کو مدّنظر نہ رکھیں، تویہ جو کوشش انجام پائي ہے، وہ اپنے نتیجے تک نہیں پہنچے گی...کسی اچھے کام کو کرنےکی سوچ اور اسے انجام دینے کی منصوبہ بندی، اس کام کا آدھا حصّہ ہے؛ باقی آدھاحصّہ جو زیادہ اہم ہے، وہ پیروی ہے، اس کام کے لئے عمل کرنا ہے اور آپ کو اسے انجام دینا ہے۔ امام خامنہ ای 16 دسمبر 2025 صوبہ البرز کے شہیدوں پر سیمینار کے منتظمین سے ملاقات
21 دسمبر 2025
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عظیم شخصیت، تمام انبیاء و اولیائے الہی میں سب پر مقدم ہے اور ہم مسلمانوں کو آنحضرت کی پیروی کا حکم دیا گيا ہے؛ کہا گيا ہے: "و لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنۃ" (اور تم لوگوں کے لیے اللہ کے رسول کی ذات بہترین نمونہ تھی۔ سورۂ احزاب آيت 21) ہمیں پیغمبر کی اقتدا اور ان کی پیروی کرنی چاہیے۔ محض چند رکعت نمازوں کی ادائیگی میں نہیں بلکہ اپنے کردار میں، اپنی گفتار میں، اپنے رہن سہن میں، اپنے لین دین میں بھی ہمیں انہی کی پیروی کرنی چاہیے۔ اس لیے ہمیں ان کی شناخت حاصل کرنی چاہیے۔ 12 مئي 2000
2 مارچ 2022