عراق کی ترقی کے دشمنوں کے خلاف عوام اور پرجوش جوانوں کی توانائيوں کے سہارے ڈٹ جائيے: رہبر انقلابعراق کے وزیر اعظم جناب محمد شیاع السودانی نے منگل کی شام رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے زور دے کر کہا کہ عراق کی ترقی و پیشرفت اور اس کا اپنی حقیقی بلندی پر پہنچنا، اسلامی جمہوریہ کے مفاد میں ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ آپ ایسے انسان ہیں جو عراق کے امور اور روابط کو آگے بڑھانے اور اس ملک کو اس کی خودمختار پوزیشن اور اس کی تاریخ و تمدن کے شایان شان مقام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
29 نومبر 2022