اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے پیر 9 فروری 2026 کی صبح کو رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ٹیلی ویژن پر قوم کے نام پیغام جاری کیا۔
9 فروری 2026
ایرانی قوم نے حالیہ مسلط کردہ جنگ میں صیہونیوں کے خلاف عظیم کارنامہ انجام دیا یہ کارنامہ، فوجی آپریشن کا نہیں تھا، عزم و ارادے کا تھا۔
17 جولائی 2025
واقعی ہماری قوم مضبوط عزم کی مالک ہے، کیا آپ کی نظر میں ایسی کوئی قوم ہے جو اُن بڑی طاقتوں کے مقابلے میں، جو دنیا میں دوسروں کو احکامات دیتی ہیں، کھڑی ہو جائے اور کھل کر اور ٹھوس طریقے سے اپنی بات کہے؟ ہماری قوم کے علاوہ شاید ہی کوئي ایسی قوم ہوگی۔
11 جون 2025
ہائبرڈ جنگ میں فوجی حملے نہیں کیے جاتے بلکہ مذہبی اور سیاسی اعتقادات پر حملے ہوتے ہیں، یہ جو سورۂ "النَّاس" میں کہتے ہیں: اے اللہ میں تجھ سے پناہ چاہتا ہوں بار بار وسوسہ ڈالنے والے، بار بار پسپا ہونے والے کے شر سے۔ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔ خواہ وہ جِنوں میں سے ہوں یا انسانوں میں سے۔ اس میں "خَنّاس" یہی غیر ملکی پروپگنڈہ مشینریاں اور ان کی باتوں کو دہرانے والے اندرونی عناصر، وسوسے پیدا کرتے ہیں کہ حقائق کو الٹ پلٹ کر دکھائیں اور ان کا مقصد ایک قوم کے عزم کو کمزور کردینا ہے۔ ان کا ہدف قوم کی امیدوں اور آرزوؤں کو کچل دینا ہے۔ امام خامنہ ای 21 مارچ 2023
26 مئی 2025
اگر انسان صحیح سمت میں قدم اٹھائیں گے تو صحیح سمت میں آگے بڑھیں گے۔ اسی طرح اگر غلط سمت میں قدم اٹھائیں گے تو تنزلی کا شکار ہوتے چلے جائیں گے۔ چنانچہ قرآن حکیم میں بھی اِن دونوں صورتوں کی طرف اشارہ ہوا ہے امام خامنہ ای 3 جون 2020
6 ستمبر 2023