صیہونی کالونیوں وغیرہ میں جو لوگ رہ رہے ہیں وہ عام شہری نہیں ہیں، وہ سب مسلح ہیں۔ چلئے میں مان لیتا ہوں کہ وہ عام شہری ہیں! کتنے عام شہری مارے گئے؟ اس سے سو گنا زیادہ اس وقت یہ غاصب حکومت بچوں، عورتوں، بوڑھوں اور جوانوں کو قتل کر رہی ہے جو عام شہری ہیں۔ امام خامنہ ای
23 اکتوبر 2023
مسلم اقوام غضبناک ہیں، عوامی گروہوں کے اجتماع، صرف اسلامی ملکوں میں ہی نہیں بلکہ لاس اینجلس میں، ہالینڈ میں، فرانس میں، یورپی ملکوں میں، مسلمان اور غیر مسلم دونوں۔ لوگ غصے میں ہیں۔ امام خامنہ ای
22 اکتوبر 2023
صیہونیوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیے۔ آج کی غاصب صیہونی حکومت پر حتمی طور پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے، ان کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ امام خامنہ ای
20 اکتوبر 2023
متعدد اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت کی ان ایام کی پالیسیاں امریکی تیار کر رہے ہیں اور جو کچھ ہو رہا ہے امریکیوں کی پالیسیوں کے مطابق ہو رہا ہے۔ اس صورت حال کے ذمہ دار امریکی ہیں۔ امام خامنہ ای
19 اکتوبر 2023
فلسطین کے مسئلے میں جو چیز ساری دنیا کی نگاہوں کے سامنے ہے وہ غاصب حکومت کے ہاتھوں ہونے والے نسلی صفایا ہے۔ یہ یہ چیز ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔ امام خامنہ ای
18 اکتوبر 2023
ان ہی چند دنوں میں غزہ کے کئي ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ یہ جرم دنیا کے تمام لوگوں کی آنکھوں کے سامنے ہے۔ صیہونیوں پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ آج کی غاصب صیہونی حکومت پر قطعی طور پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ امام خامنہ ای
18 اکتوبر 2023
صیہونی حکومت جتنے بھی جرائم کر لے الاقصی طوفان آپریشن کے نتیجے میں ہونے والی شرمناک شکست کی بھرپائی نہیں کر سکتی۔ امام خامنہ ای
18 اکتوبر 2023
غزہ کے کئي ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، ان ہی چند دنوں میں۔ یہ جرم دنیا کے تمام لوگوں کی آنکھوں کے سامنے ہے۔ آج کی غاصب صیہونی حکومت پر حتمی طور پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ امام خامنہ ای
18 اکتوبر 2023
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے 17 اکتوبر 2023 کو ممتاز علمی صلاحیت کے حامل نوجوانوں اور ملک کے دانشوروں سے خطاب کرتے ہوئے علم و دانش اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کے بارے میں اہم سفارشات و ہدایات کا ذکر کیا۔ آپ نے مسئلہ فلسطین پر بات کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو انتباہ دیا کہ اگر اس کے جرائم جاری رہے تو مسلمانوں اور مزاحمتی فورسز کو کوئی روک نہیں پائے گا۔ آپ نے امریکہ کو صیہونی حکومت کا شریک جرم قرار دیا۔(1) خطاب حسب ذیل ہے:
17 اکتوبر 2023
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل 17 اکتوبر کی صبح جینیئس اور ممتاز علمی صلاحیت کے حامل ہزارو افراد سے ملاقات میں علمی و سائنسی مراکز اور یونیورسٹیوں میں ریسرچ اور اختراعی سرگرمیوں کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے ایک نئي علمی جست پر زور دیا۔ انھوں نے غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل عام کے صیہونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بمباری کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا اور صیہونیوں کے ایکشن پلان میں امریکیوں کے ملوث ہونے پر زور دیا۔
17 اکتوبر 2023
اگر یہ جرم جاری رہا تو مسلمانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا، استقامتی فورسز کا صبر ختم ہو جائے گا، پھر کوئي بھی انھیں روک نہیں پائے گا۔ یہ بات جان لیں۔ امام خامنہ ای
17 اکتوبر 2023
جینیئس اور ممتاز علمی صلاحیت کے حامل افراد نے منگل 17 اکتوبر کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 17 اکتوبر 2023
17 اکتوبر 2023