بعض گھرانوں میں عورتوں کے حقوق کا پاس و لحاظ نہیں ہوتا۔ بعض گھرانوں میں جوانوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جاتا اور بعض گھروں میں خاص طور پر بچوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جاتا، ان سب باتوں کی طرف اُن کو متوجہ کرنا اور انھیں بتانا چاہیے کہ بچوں کے حقوق کی پامالی صرف یہ نہیں ہے کہ انسان اُن کے ساتھ محبت نہ کرے، جی نہیں! غلط تربیت اور ان کے لیے مناسب اہتمام و انتظام سے کام نہ لینا، ان کی ضرورتوں کا خیال نہ رکھنا، لطف و محبت میں کمی اور اسی قسم کے دوسرے امور بھی ان پر ظلم کے دائرے میں آتے ہیں۔ امام خامنہ ای 15 دسمبر 2000
11 اکتوبر 2025
انسان کے بچے کی تربیت کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مہرومحبت کے ساتھ ماں کی آغوش میں اس کی پرورش ہو۔ وہ خواتین جو اپنی اولاد کو اس طرح کی الہی نعمت سے محروم رکھتی ہیں، غلطی کا شکار ہیں۔ امام خامنہ ای
22 دسمبر 2023