21 فروری 2024
ہم دشمن سے غافل نہ ہوں، یاد رکھیں کہ دشمن فریب، مکر، عیاری اور حیلہ گری سے کام لیتا ہے۔ دشمن کو کمزور اور بے بس نہ سمجھیں۔ امام خامنہ ای
21 فروری 2024
انتخابات اسلامی جمہوری نظام کا اہم ستون اور ملک کی اصلاح کا ذریعہ ہے۔ جو لوگ مشکلات کے حل کی فکر میں ہیں، انہیں چاہئے کہ انتخابات پر توجہ دیں۔ امام خامنہ ای
21 فروری 2024
11 فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے جلوسوں میں بھرپور شرکت پر ملت ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عوام نے اپنے جوش اور گرمی حیات کا مظاہرہ کیا۔ جو ملت ایران کی پژمردگی کی آس میں تھے مبہوت رہ گئے۔ امام خامنہ ای
21 فروری 2024
فتح کی اہم شرط یہ ہے کہ ہم دشمن اور اس کی توانائیوں سے واقف ہوں لیکن اس سے ڈریں نہیں! امام خامنہ ای
19 فروری 2024
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اہل تبریز کے 18 فروری 1978 کے تاریخی قیام کی سالگرہ پر مشرقی آذربائیجان صوبے سے آنے والے ہزاروں لوگوں سے حسینیہ امام خمینی میں خطاب کیا۔ 18 فروری 2024 کو اپنے اس خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے تاریخی قیام کے بارے میں بات کی۔ آپ نے اسلامی انقلاب کے ثمرات کو بیان کیا اور 1 مارچ 2024 کو پارلیمانی اور ماہرین اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ہدایات دیں۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے:
18 فروری 2024