فلسطینیوں کے لیے زیتون، معاشی پہلو کے ساتھ ہی ایک سمبل بھی ہے۔ استقامت کا سمبل، صبر کا مظہر اور اس سرزمین سے جڑاؤ کا مظہر جس کا نام فلسطین ہے۔
6 مارچ 2024
زیتون کا درخت لگانے کا مقصد فلسطین کے عوام سے یکجہتی اور ہمدلی کا اظہار ہے کہ وہ جگہ زیتون کا مرکز ہے اور ہم دور سے ان مظلوم، عزیز اور مجاہد عوام کو سلام کرنا چاہتے ہیں اور کہنا چاہتے ہیں کہ ہم ہر طرح سے آپ کو یاد کرتے ہیں، جیسے یہ کہ آپ کی یاد میں زیتون کا درخت لگاتے ہیں۔ امام خامنہ ای
5 مارچ 2024
رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے 5 مارچ 2024 کو ایران میں یوم شجرکاری کی مناسبت سے تین پودے لگائے جن میں سے ایک زیتون کا پودا تھا۔ انھوں نے زیتون کا پودا لگانے کے بعد کہا کہ "زیتون کا درخت لگانے کا مقصد فلسطین کے عوام سے یکجہتی اور ہمدلی کا اظہار ہے کہ وہ جگہ زیتون کا مرکز ہے اور ہم دور سے ان مظلوم، عزیز اور مجاہد عوام کو سلام کرنا چاہتے ہیں اور کہنا چاہتے ہیں کہ ہم ہر طرح سے آپ کو یاد کرتے ہیں، جیسے یہ کہ آپ کی یاد میں زیتون کا درخت لگاتے ہیں۔"
5 مارچ 2024
پولنگ میں بھرپور شرکت پر ملت ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ملت ایران نے جہاد کیا۔ کیوں؟ اس لئے کہ تقریبا ایک سال سے ملت ایران کے دشمن دنیا کے گوشہ و کنار سے کوشش میں لگے تھے کہ ملت ایران کو انتخابات سے دور کر دیں۔ عوام نے پولنگ بوتھ پر جاکر رزمیہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ امام خامنہ ای
5 مارچ 2024
صوبہ سیستان و بلوچستان میں آنے والے سیلاب سے عوام کو بہت نقصان ہوا ہے۔ جو امدادی کام ہو رہا ہے جاری رہنا چاہئے۔ امدادی ٹیمیں، خواہ سرکاری ہوں یا ان کے علاوہ، کام جاری رکھیں۔ دوسرے افراد جو اس امداد میں شامل ہونا چاہتے ہیں، وہ بھی شامل ہوں۔ امام خامنہ ای
5 مارچ 2024
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یوم شجرکاری کی مناسبت سے منگل 5 مارچ 2024 کی صبح تین پودے لگانے کے بعد پہلی مارچ کے انتخابات میں بھرپور شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الیکشن میں ایرانی قوم کی شرکت ایک سماجی و تمدنی فریضے کی ادائیگی اور ایک جہاد تھا۔
5 مارچ 2024
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم شجر کاری 15 اسفند مطابق 5 مارچ اور ہفتہ قدرتی وسائل کی مناسبت سے 5 مارچ کو تین پودے لگائے اور اس موقع پر مختصر بیان دیا۔ آپ نے قدرت و فطرت اور شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور ساتھ ہی 1 مارچ 2024 کو ہونے والے پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی اور ماہرین اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ رہبر انقلاب نے ملت فلسطین کی مظلومیت و ثابت قدمی کا ذکر کیا۔ خطاب حسب ذیل ہے؛
5 مارچ 2024
ان شاء اللہ ہم عوام کی مدد سے چار سال میں، 1402 (ہجری شمسی) سے لے کر اگلے چار برس میں ایک ارب پودے لگا سکتے ہیں، اس سلسلے میں عوام بھی ان شاء اللہ، خداوند عالم کی توفیق سے کمر کس لیں گے اور ادارے بھی مدد کریں۔ امام خامنہ ای
13 مارچ 2023
آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیر کی صبح اپنے دفتر کے صحن میں تین پودے لگائے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہر ایرانی تین پودے لگائے تو اگلے ہجری شمسی سال سے ایک ارب پودے لگانے کا حکومت کا پروگرام چار سال میں پورا ہو جائے گا۔
6 مارچ 2023
درخت کاری اور ماحولیات کی حفاظت کا مسئلہ بے حد اہم مسئلہ ہے جو صرف ہمارے ملک کا مسئلہ نہیں ہے۔ ان شاء اللہ عوام کے حوصلے اور اداروں کی مدد سے ہر سال 'ہر ایرانی تین پودے' کا نعرہ جامہ عمل پہنے گا اور آئندہ چار سال میں ایک ارب درخت لگانے کا کام پورا ہوگا۔ امام خامنہ ای 6 مارچ 2023
6 مارچ 2023