شب قدر وہ موقع ہے جس میں ہم اپنے دلوں کو امیر المومنین علیہ السلام کی عظیم منزلت سے آشنا کریں اور درس لیں۔ ماہ رمضان کی فضیلت اور اس مہینے میں نیک بندوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں جو کچھ زبان پر آتا ہے اور بیان کیا جا سکتا ہے امیر المومنین علیہ السلام اس کا مکمل عملی نمونہ اور ان خصوصیات کی نمایاں مثال ہیں۔ امام خامنہ ای
1 اپریل 2024
12 اپریل 2023
24 اپریل 2022
21 اپریل 2022
20 اپریل 2022
19 اپریل 2022
رمضان کے مہینے میں اپنے دلوں کو ذکر الہی سے زیادہ سے زیادہ منور کیجیے تاکہ لیلۃ القدر کی مقدس بارگاہ میں پہنچنے کے لیے تیار ہو سکیں۔ کیونکہ "لیلۃ القدر خیر من الف شھر. تنزل الملائکۃ و الروح فیھا باذن ربھم من کل امر." یہ وہ رات ہے جس میں فرشتے، زمین کو آسمان سے متصل کر دیتے ہیں، دلوں پر نور کی بارش کر دیتے ہیں اور زندگي کی فضا کو اللہ کے فضل و کرم سے منور کر دیتے ہیں۔ امام خامنہ ای
18 اپریل 2022
13 اپریل 2022
شب قدر، دعا و مناجات اور ذکر پروردگار میں ڈوب جانے کی شب ہے۔ پورا ماہ رمضان المبارک بالخصوص شبہائے قدر، ذکر پروردگار اور خضوع و خشوع کی بہار ہے۔ اسی طرح یہ بہترین موقع ہے اپنے ذہن و دل کو امیر المومنین، سید المتقین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے ملکوتی مقام و منزلت سے آشنا کرنے اور درس لینے کا۔
18 ستمبر 2008