ان شاء اللہ ہمارے عزیز عوام ووٹ دینے اور بہترین امیدوار کا انتخاب کرنے میں کامیاب ہوں گے اور اس راؤنڈ میں عوام کا عزم و حوصلہ زیادہ ہونا چاہیے تاکہ وہ اس کام کو مکمل کر سکیں اور ان شاء اللہ کل ملک کو ایک نیا صدر ملے۔
5 جولائی 2024
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جمعہ 5 جولائي 2024 کی صبح چودھویں صدارتی الیکشن کے دوسرے راؤنڈ میں رائے دہی کا وقت شروع ہوتے ہی صبح آٹھ بجے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
5 جولائی 2024
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جمعہ 5 جولائي 2024 کو صدارتی الیکشن کے دوسرے راؤنڈ میں رائے دہی کا قانونی وقت شروع ہوتے ہی حسینیۂ امام خمینی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ انھوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنے مختصر خطاب میں آج کے دن کو عوامی موجودگي اور عوامی مشارکت کا دن بتایا۔ رہبر انقلاب کے خطاب کا متن حسب ذیل ہے
5 جولائی 2024
ان شاء اللہ الیکشن کے سیکنڈ راؤنڈ میں لوگ بھرپور انداز میں شرکت کریں گے اور یہ چیز اسلامی نظام کی عزت میں اضافہ کرے گي۔
3 جولائی 2024
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 3 جولائي 2024 کی صبح مدرسۂ عالی شہید مطہری کے عہدیداروں اور اساتذہ سے ملاقات میں، الیکشن کے سیکنڈ راؤنڈ کے بارے میں ایک مختصر بیان میں زور دے کر کہا کہ یہ الیکشن بہت اہم ہے اور جو بھی اسلام، اسلامی جمہوریہ، ملک کی پیشرفت، ملک کے حالات کی بہتری اور کمیوں کے خاتمے کو پسند کرتا ہے وہ جمعے کے دن الیکشن میں حصہ لے کر اپنی اس چاہت کا مظاہرہ کرے۔
3 جولائی 2024
بدھ 3 جولائي 2024 کو مدرسۂ عالی شہید مطہری کے عہدیداروں اور اساتذہ نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
3 جولائی 2024
ان انتخابات سے ملک کے آئندہ چند سال کا تعین ہوتا ہے۔ لیکن میری نظر میں اس کے ساتھ ہی ایک اور اہم موضوع ہے اور وہ عوام کی پرجوش شرکت اور رائے دہندگان کی کثرت اور تعداد میں اضافہ ہے۔ امام خامنہ ای
28 جون 2024
انتخابات میدان میں عوام کی موجودگی کی علامت اور عوام کے ارادے اور فیصلہ سازی کی علامت ہے۔ لہذا ہر اس انسان کا قومی فریضہ ہے جو چاہتا ہے کہ ملک ترقی کرے، کام کرے اور بڑے اہداف تک پہنچے، کہ انتخابات میں شریک ہو۔ امام خامنہ ای
11 مئی 2024
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے جمعے کی صبح بارہویں پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لئے تہران میں ووٹنگ کا آغاز ہوتے ہی حسینیہ امام خمینی میں اپنا ووٹ ڈالا۔ انتخابات کے اس مرحلے میں الیکٹرانک مشینوں سے ووٹنگ ہو رہی ہے۔
10 مئی 2024
رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں جمعہ 10 مئی سنہ 2024 کو اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
10 مئی 2024
پولنگ میں بھرپور شرکت پر ملت ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ملت ایران نے جہاد کیا۔ کیوں؟ اس لئے کہ تقریبا ایک سال سے ملت ایران کے دشمن دنیا کے گوشہ و کنار سے کوشش میں لگے تھے کہ ملت ایران کو انتخابات سے دور کر دیں۔ عوام نے پولنگ بوتھ پر جاکر رزمیہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ امام خامنہ ای
5 مارچ 2024