اس آئيڈیل معاشرے کی خصوصیت جو امام زمانہ علیہ السلام تشکیل دیں گے، انسان کی سوچ کی سطح کا اوپر اٹھنا ہے۔ انسان کی علمی سوچ بھی اور انسان کی اسلامی سوچ بھی۔
2 جنوری 2026
آج ہم یورینیم کی افزودگي کے لحاظ سے ایک اونچی سطح پر ہیں۔ دنیا کے دو سو سے زائد ملکوں میں صرف دس ملک ہیں جو یورینیم کی افزودگي کر سکتے ہیں، ان دس میں سے ایک اسلامی مملکت ایران ہے۔ ہم اس صنعت کے حامل دس ملکوں میں سے ایک ہیں۔ (2025/9/23) وہ (امریکی صدر) فخر کرتے ہیں کہ انھوں نے ایرانی سائنسدانوں کو قتل کر دیا، تم نے طہرانچی اور عباسی جیسے سائنسدانوں کو قتل کر دیا لیکن تم ان کے علم کو قتل نہیں کر سکتے۔ (2025/10/20)
21 اکتوبر 2025
وہ علم کہ جس کی آپ تعلیم دیتے ہیں، وہ جتنا زیادہ فائدہ مند ہو اس کا اتنا ہی زیادہ ثواب ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ اگر آپ قرآن اور دینی علوم پڑھائیں تو ثواب ہے اور ریاضی، فزکس اور کیمسٹری وغیرہ کی تعلیم دیں تو اس میں ثواب نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 3 مارچ 1996
30 جولائی 2024