اس فیض بخش چشمے نے انھیں بری طرح سراسیمہ کر دیا ہے؛ وہ اس کا تجزیہ نہیں کر پا رہے ہیں؛ اس حقیقت کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔
25 اگست 2024
امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر طلبہ انجمنوں نے حسینیہ امام خمینی میں عزاداری کی۔ عزاداری کے اس پروگرام کے آغاز میں زیارت اربعین پڑھی گئی۔ عزاداری سید الشہدا کے اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای بھی شریک ہوئے۔
25 اگست 2024
اربعین امام حسین کے دن 25 اگست 2024 کو اسٹوڈنٹ انجمنوں نے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں جمع ہوکر عزاداری کی۔ اس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ دونوں نمازوں کے درمیان رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے مختصر تقریر کی۔
25 اگست 2024
ہمیں نہ صرف یہ کہ دنیا میں اپنے زمانے میں، بلکہ تاریخ میں بھی کہیں نہیں دکھائي دیتا کہ اس طرح کا کوئي اجتماع (اربعین حسینی کا اجتماع) ہر سال پچھلے سال سے زیادہ پرشکوہ طریقے سے سامنے آئے۔
22 اگست 2024
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے منگل 30 جولائي 2024 کی شام کو عراق کے وزیر اعظم جناب محمد شیاع السودانی اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات میں کروڑوں لوگوں کی شرکت سے اربعین مارچ کے پسندیدہ اور پرشکوہ انعقاد کی راہ ہموار کرنے کے لیے عراقی عوام اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور اٹھائي جانے والی زحمتوں کو سراہا۔
30 جولائی 2024
16 اکتوبر 2023
اربعین کے موقع پر گراں قدر مہمان نوازی کے لئے میں عراقی بہنوں اور بھائیوں کا تہ دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے اپنا سب کچھ پیش کر دیا اور دو کروڑ بیس لاکھ سے زائد زائرین امام حسین کی میزبانی کی۔ امام خامنہ ای 11 ستمبر 2023
11 ستمبر 2023
صراط مستقیم سے ورغلانے والے شیطانی وسوسے آج ہر دور سے زیادہ ہیں۔ اگر ان وسوسوں کے سامنے آپ نے مزاحمت کی تو فتح کی چوٹی پر آپ پہنچ جائیں گے۔ دین خدا کی حکمرانی، حق کی حاکمیت، عدل کی حاکمیت کی چوٹی اور انسان کی خلقت و تکامل کے مقصد کی بلندی۔ امام خامنہ ای 6 ستمبر 2023
10 ستمبر 2023
اس پیادہ روی میں جس عزم اور استحکام کے ساتھ آپ نے قدم بڑھائے، جوانوں کے انداز میں قدم بڑھائے، تمام امور میں، روحانیت و حقیقت اور توحید کی حکمرانی کی راہ میں ان شاء اللہ آپ اسی مضبوطی سے آگے بڑھیں گے۔ یہ امید آج آپ نوجوانوں سے ہے، آپ عالم اسلام کے نوجوانوں سے ہے، خاص طور پر آپ ایرانی نوجوانوں سے ہے۔ امام خامنہ ای
7 ستمبر 2023
ایرانی قوم اپنے پورے وجود سے آپ عزیز عراقی بھائیوں کی شکر گزار ہے، خاص طور پر آپ مالکان موکب اربعین کی شکر گزار ہے۔ ہم تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ امام خامنہ ای 18/9/2019
7 ستمبر 2023