امام حسن عسکری علیہ السلام اُسی سامراء شہر میں، جو درحقیقت ایک فوجی چھاؤنی کی طرح تھا، پورے عالم اسلام کے ساتھ بھرپور روابط والا تبلیغ و تعلیمات کا ایک زبردست نیٹ ورک قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ امام خامنہ ای 10 مئي 2003
11 ستمبر 2024
اگرچہ ان کی حکومت بے حد ظالم تھی اور بہت سختی کرتی تھی لیکن اس کے باوجود ائمہ علیہم السلام اس طرح کامیاب رہے۔ مطلب یہ کہ غریب الوطنی کے ساتھ ہی اس وقار اور اس عظمت کو بھی دیکھنا چاہیے۔
11 ستمبر 2024
امام علی رضا، امام محمد تقی، امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہم السلام کے زمانے میں شیعوں کا نیٹ ورک ہمیشہ سے زیادہ پھیلا ہوا تھا۔ کسی بھی زمانے میں پورے عالم اسلام میں شیعوں کے آپسی روابط اور تشیع کے نیٹ ورک کا فروغ، امام محمد تقی، امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہم السلام کے زمانے جیسا نہیں تھا۔ امام خامنہ ای 9 اگست 2005
22 جنوری 2024
امام حسن عسکری علیہ السلام کے فضائل، علم و دانش، تقوی و طہارت، ورع و عصمت، دشمنوں کے مقابل بے مثال شجاعت اور سختیوں پر صبر و استقامت کی گواہی اپنے پرائے، معتقدین اور غیر معتقدین، موافقین و مخالفین سب دیتے ہیں۔ امام خامنہ ای
25 اکتوبر 2023