تہران کے کشور دوست ایوان میں رہبر شہید انقلاب کی زبانی اپنے والد محترم کی یادوں پر مبنی کتاب روایت آقا کے عربی ترجمے "حکایۃ السید" کی رسم اجراء عمل میں آئی ہے۔
اس کتاب کی رسم اجراء کی تقریب جمعرات کی شام تہران میں امام خامنہ ای رحمت اللہ علیہ کے مقام شہادت کی قریب ترین جگہ کشور دوست اسٹریٹ پر واقع ایوان کشور دوست میں منعقد ہوئی جس میں ایران میں مقیم علم و ثقافت کے میدان سے جڑی ہوئی متعدد عرب شخصیات نے شرکت کی۔
14 مئی 2026










