امت مسلمہ اور عالم اسلام کے خواص کی تاریخی ذمہ داری
اگر دس برس تک پورے عالم اسلام کے سبھی اخبارات و جرائد اتحاد بین المسلمین پر تاکید کریں، مقالات لکھیں، شاعر شعر کہے، مبصر تبصرہ کرے، اسکالر تشریح کرے اور عالم دین اس کا حکم دے تو یقیناً ان دس برسوں میں حالات یکسر تبدیل ہو جائيں گے۔