بہت جلد ایک بار پھر عراق کی باوقار قوم کی آغوش، اربعین کی زیارت کے مشتاق زائرین کے لیے کھل جائے گی، جن میں وہ بڑی تعداد بھی شامل ہوگی جو آقائے شہید ایران کی نیابت میں زیارت کرے گی۔ یہ سب اس شاندار تشییع جنازہ اور اس عظیم المرتبت شخصیت کی یاد کے ساتھ ہوگا، جو شاید برسوں سے مقدس مقامات کی زیارت کی آرزو اپنے دل میں بسائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر "حُبّ الحسین یَجمَعُنا" (امام حسین کی محبت ہمیں ایک کرتی ہے) کا حقیقت سے بھرپور نعرہ ایک بار پھر سب کے سامنے نمایاں ہوگا۔
رہبر انقلاب کی جانب سے عراقی عوام کے شکریے کے پیغام سے اقتباس
17 جولائی 2026
7 اگست 2026