صدر مملکت اور کابینہ کے ارکان سے ملاقات

'حکومت ہندوستان کشمیر کے مسلمان عوام پر جبر نہ کرے'

رہبر انقلاب اسلامی نے مسئلہ کشمیر کا ذکر کیا اور اس علاقے میں مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ حکومت ہندوستان سے ہمارے اچھے روابط ہیں لیکن ہندوستان کی حکومت سے ہمیں یہ توقع ہے کہ کشمیر کے شریف و نجیب عوام کے سلسلے میں منصفانہ سیاست اپنائے۔

مجھے کشمیر کے حالات کے بارے میں تشویش ہے۔ واقعی کشمیر کے مسلمان عوام کے ساتھ جبر ہو رہا ہے۔ واقعی ان پر سختی کی جا رہی ہے۔ وہاں کے نجیب و شریف عوام کے بارے میں حکومت ہندوستان کی جانب سے منصفانہ سیاست اپنائی جانی چاہئے۔

25 اگست 2019

icon cover video